سعودی شاہ سلمان کاقطری عازمین حج کیلئے سرحدکھولنےکاحکم،سعودی میڈیا

سعودی شاہ سلمان کاقطری عازمین حج کیلئے سرحدکھولنےکاحکم،سعودی میڈیا

ریاض: سعودی عرب اور قطر کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی ہے ۔شاہ سلمان نے قطری عازمین حج کیلئے قطر سعودی بارڈر سلوا کو کھولنے کا حکم دیدیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے  قطری عازمین کو جدہ لانے کیلئے سعودی ایئر لائن کو طیارے دوحہ بھیجنے کا فرمان بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

جس کے اخراجات سعودی شاہ اپنی جیب سے ادا کرینگے۔قطری باشندے اب بغیر کسی الیکٹرانک پاس کے فضائی اور زمینی دونوں راستوں سے سعودیہ میں داخل ہوسکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔