سہیل محمود بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات

سہیل محمود بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سہیل محمود نے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے کا چارج لے لیا۔ 1985  میں فارن سروس میں شامل میں ہونے والے سہیل محمود اس سے قبل ترکی میں بطور پاکستانی سفیر فرائض انجام دے رہے تھے۔

انہیں رواں ماہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے عبدالباسط کی جگہ پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ ترکی میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل سہیل محمود دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ وہ 2005 سے 2009 کے دوران ڈائریکٹر جنرل، 1995 سے 1998 تک ڈائریکٹر اور 1986 سے 1991 تک سیکشن افسر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

  1962 میں پیدا ہونے والے سہیل محمود نے ’تاریخ‘ اور ’بین الاقوامی تعلقات‘ میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔

 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں