اب عام لوگ اراکین اسمبلی کی کڑی نگرانی کریں گے

اب عام لوگ اراکین اسمبلی کی کڑی نگرانی کریں گے

پشاور:پاکستانی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے پشاور کے نوجوانوں ایک موبائل ایپ تیار کی ہے جس سے عام ووٹر اب اراکین اسمبلی کی کارکردگی کا جائزہ لے سکے گا

پشاور کے نوجوان اب موبائل فون پر ایسی ایپ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں جس سے لوگوں کو اپنے نمائندوں اور اسمبلی کی کارروائی سے آگاہی ہوتی رہے گی۔ اس اپلیکشن کا نام ٹریک رکھا گیا

انتخابات میں امیدوار اپنے ووٹرز سے لمبے چوڑے دعوے اور وعدے کرتے ہیں اور اکثر اپنی کارکردگی کی جھوٹی سچی کہانیاں بیان کرتے ہیں لیکن دور دراز علاقوں کے سادہ لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ ان کے کامیاب امیدوار اسمبلیوں میں جا کر کیا کرتے ہیں اور آیا وہ اسمبلیوں میں جاتے بھی ہیں یا دیگر سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔

لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اب ووٹرز یہ جان سکیں گے کہ ان کے امیدوار اسمبلی میں کتنا حاضر اور کتنا غیر حاضر رہے، انھوں نے کتنے مواقع پر اسمبلی کی بحث میں حصہ لیا، کیا قرار دادیں اور سوالات پیش کیے اور اسمبلی میں قانون سازی میں کتنا کردار ادا کیا ہے۔

ایپ بنانے والے نوجوان پہلے اپنے دوستوں سے بات کی جس کے بعد آئی ٹی بورڈ کو یہ آئیڈیا دیا جس کی منظوری کے بعد انھوں نے اس پر کام شروع کیا اور اب تک یہ ایپ پانچ ہزار افراد ڈاون لوڈ کر چکے ہیں۔ یہ ایپ اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں سسٹمز پر ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔

اس ٹیم کے رکن شہروز نے بتایا کہ ابتدا میں ڈیٹا حاصل کرنے میں مشکل تھی لیکن یہ ساتھیوں کی مدد سے حاصل کیا اور اب وہ اسے مزید آگے لے جانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ انھوں مزید بتایا کہ آئندہ انتخابات میں نیا ڈیٹا حاصل کریں گے نئے ٹکٹ ہولڈرز کی تفصیلات حاصل کریں گے اور اس ایپ کے لیے قومی اسمبلی اور دیگر صوبائی اسمبلیوں سے رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں