الیکشن کمیشن آنے کی بجائے کلثوم نواز لندن روانہ ہو گئیں

الیکشن کمیشن آنے کی بجائے کلثوم نواز لندن روانہ ہو گئیں

لاہور: ذرائع کے مطابق سابق خاتوں اول اور نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے آج الیکشن کمیشن کے روبرو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے پیش ہونا تھا لیکن وہ الیکشن کمیشن آنے کی بجائے لندن روانہ ہو گئیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے کلثوم نواز کو دوپہر تین بجے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ آج صبح ہی لندن روانہ ہو گئیں جس کے بعد ان کے کورنگ امیدوار میاں نعمان عثمان اور وکیل ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز طبی بنیادوں پر لندن روانہ ہوئی ہیں اور ان کی روانگی کا فیصلہ آخری لمحات میں کیا گیا تاہم وہ تین سے چار روز میں وطن واپس آ جائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوئیں اور ان کے ساتھ 2 افراد اور بھی ہیں۔ یاد رہے کلثوم نواز این اے 120 سے مسلم لیگ نون کی امیدوار بھی ہیں۔

واضح رہے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر گیا تھا جو عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری نے ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کو جمع کرایا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلثوم نواز شریف نے کاغذات میں اقامہ ظاہر کیا مگر اقامے کا معاہدہ چھپایا۔ انہوں نے اقامے میں ملنے والی تنخواہ کو بھی ظاہر نہیں کیا جب کہ اقامے میں اپنا عہدہ ظاہر نہیں کیا جو ڈپٹی چیئرپرسن کا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں