سعودی عرب میں نجی کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین کو حج کی ادائیگی کے لیے دس چھٹیاں بمعہ تنخواہ ملیں گی ،وزارتِ لیبر

سعودی عرب میں نجی کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین کو حج کی ادائیگی کے لیے دس چھٹیاں بمعہ تنخواہ ملیں گی ،وزارتِ لیبر

جدہ: سعودی عرب کی وزارت ِ محنت و سماجی فروغ نے اعلان کیا ہے کہ نجی اداروں کے کارکنو ں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دس دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ لینے کا حق حاصل ہے ۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے محنت و سماجی فروغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر غیر ملکی ملازمین حج کا ارادہ رکھتے ہیں ۔تو انہیں دس سے پندرہ دنوں کی چھٹی بمعہ تنخواہ مل سکتی ہے ۔ ان چھٹیوں میں سعودی حکومت کی جانب سے عید الاضحی پر دی جانے والی چھٹیاں بھی شامل ہیں ۔
تاہم یہ سہولت ان ملازمین کو ہی حاصل ہو گی جو اپنی کمپنی میں دوسال کی مدت پوری کر چکے ہوں گے۔ اور اس عرصے میں انہوں نے حج ادا نہیں کیا ہو ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔