مودی اور ٹرمپ کے درمیان ٹو بائی ٹو وزارتی مذاکرات نومبر میں ہوں گے

مودی اور ٹرمپ کے درمیان ٹو بائی ٹو وزارتی مذاکرات نومبر میں ہوں گے

واشنگٹن: امر یکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کو اس سال نومبر میں بھارت میں منعقد ہونے والی عالمی انٹرپرینوئر شپ کانفرنس کا انتظار ہے جس میں کے دوران دونوں رہنما ملاقات بھی کریں گے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ بھارت میں منعقد ہونے والی عالمی انٹرپرینوئر شپ کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ ان کی بیٹی اور مشیر اوانکا ٹرمپ امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے میکینزم ٹو بائی ٹو وزارتی مذاکرات کی مدد سے انڈو پیسفک خطے میں امن و استحکام میں اضافے پر رضامندی ہو گئے ہےں۔وہائٹ ہاوس کے کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ منگل کو نریندر مودی کو فون کیا اور انہیں اور بھارتی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔

ٹیلی فونک بات چیت کے دوران صدر ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے بھارت کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی پہلی کھیپ کا خیر مقدم کیا جس کا آغاز اسی ماہ ٹیکساس سے ہو گا۔ انہوں نے بھارت کو معتبر انداز میں طویل مدت تک توانائی کی سپلائی جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں