تین سے چار ماہ ملکی سیاست میں اہم ہیں :چوہدری نثار

 تین سے چار ماہ ملکی سیاست میں اہم ہیں :چوہدری نثار

روالپنڈی : چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تین سے چار ماہ ملکی سیاسی تاریخ کے حوالے سے اہم ترین ہیں، ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔


چوہدری نثار کا مزید کہناتھا کہ  انسان کی عزت عہدوں سے نہیں بلکہ کردار سے ہوتی ہے، حلقے کے ترقیاتی کام نہیں رکیں گے۔ تمام ناظمین کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے جلد سے جلد مکمل کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق ناظم راجہ طارق محمود کے گھر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر داخلہ ان کے بڑے بھائی راجہ بشیر مرحوم کی تعزیت کیلئے ان کے گھر آئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔