آئندہ دو روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

آئندہ دو روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں آج بھی موسم گرم اور خشک ہے، جڑواں شہروں میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔ دھوپ اور بادلوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ شب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تینتیس اعشاریہ دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت شہر میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں