بھارت اور چین کے ممکنہ فوجی تصادم نے دنیا بھر کے دفاعی ماہرین کو پریشان کر دیا

بھارت اور چین کے ممکنہ فوجی تصادم نے دنیا بھر کے دفاعی ماہرین کو پریشان کر دیا

نئی دہلی :دنیا اس وقت شمالی کوریا اور امریکا کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر نظر جمائے ہوئے ہے ٹھیک اس وقت دنیا کی دوابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں۔ بھارت اور چین کے ہمسائے تو ہیں مگر دونوں کو ایک دوسر پر شدید تحفظات ہیں ،ان حالیہ مہینوں میں بھارت اور چین کے درمیان فوجی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دونوں بڑی طاقتیں ایشیا میں اپنی طاقت قائم کرنے میں مشغول ہیں۔دونو ں اطراف کے سخت بیانات کسی بھی لمحے حالات کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

اس وقت دونو ں ممالک کی فوجیں سرحد پر الرٹ کی پوزیشن پر موجود ہیں۔ دونوں ممالک میں موجودہ صورت حال ٹھیک اس وقت پیدا ہوئی جب چین نے متنازعہ سرحدی علاقے میں سڑک تعمیر شروع کر دی تھی اور بھارتی فوج نے تعمیر کو روکنے کے لیے چینی کے سرحدی علاقے میں مداخلت کی تھی۔

یاد رہے بھارت اور چین کے درمیان حالیہ کشیدگی بھارت کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پرسامنے آیا ہے،دفاعی ماہرین کے مطابق دنیا کو بھارت اور چین حالیہ کشیدگی کو ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔