محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیاں، نیب نے پیر مظہر کو کلین چٹ دیدی

محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیاں، نیب نے پیر مظہر کو کلین چٹ دیدی

کراچی: قومی احتسا ب بیورو (نیب) نے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کو کلین چٹ دے دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ملزمان کی ضمانت اور نیب انکوائری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہرالحق اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ تعلیم میں 30 ہزار سے زائد جعلی بھرتیوں کی انکوائری سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کیس کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔

نیب حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں پیر مظہر الحق سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے جس بنا پر اس کیس کو ختم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر مظہر الحق پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں وزیر تعلیم رہ چکے ہیں اور ان پر محکمہ تعلیم میں ہزاروں جعلی بھرتیوں کا الزام تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں