الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی جانے والی 345سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین لسٹ میں مسلم لیگ (ن) 245نمبرپر ہے۔اسکے علاوہ الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیدیا ہے۔

سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدارت کےبھی اہل نہیں رہے۔الیکشن کمیشن ن لیگ کو نیا پارٹی صدر منتخب کرنے سے متعلق خط لکھ چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔