پی سی بی نے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

پی سی بی نے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

لاہور : پی سی بی  نےعمر اکمل کی جانب سے کوچ مکی آرتھر پر مبینہ الزامات کے بعد شوکاز نوٹس جاری کر دیاہے ۔ پی سی بی نے عمراکمل کو سات دن کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم بھی جاری کر دیاہے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو شو کا ز نوٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  جاری کیاگیا ۔ 

واضح رہے عمر اکمل نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر متعدد الزامات لگائے تھے۔ کرکٹر عمر اکمل نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیڈ کوچ  مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دی ہیں، اور جب ہیڈ کوچ نے گالیاں دیں تب چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی پاس ہی تھے۔ عمر اکمل کہتے ہیں کہ مکی آرتھر نے مجھے کہا کہ اکیڈمی میں آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلا کرو۔

 عمر اکمل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناجائزوارننگ دے کرمجھے ڈراپ کیا گیا۔   مکی آرتھردیگرکھلاڑیوں کوبھی گالیاں دیتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔