ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

لندن: برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کا شمار دنیا کی مشہور جامعات میں کیا جاتا ہے جہاں پڑھنے کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ہو گیا ہے جہاں وہ سیاست، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھیں گی۔

f394881ff8ea8fb7275e8071dc0acbe5

ملالہ نے مزید لکھا کہ میں آکسفورڈ جانے کے لیے بے حد پرجوش ہوں تمام اے لیولز طلبہ نے اچھا کام کیا یہ مشکل ترین سال تھا اور مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔ ملالہ کے اس اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملالہ کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں