نواز شریف اور اسکے خاندان کا ساتھ نہیں دیں گے:آصف علی زرداری

نواز شریف اور اسکے خاندان کا ساتھ نہیں دیں گے:آصف علی زرداری

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کے خاندان کی مستقبل میں سیاست نہیں دیکھ رہا اور نہ ہی ہم انکا ساتھ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں شریف کاندان کی سیاست نہیں دیکھ رہا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نواز شریف اور اسکے خاندان کا ساتھ نہیں دیں گے اور نہ ہی انھیں پی پی پی کی طرف سے کوئی ریلیف مل سکتا ہے۔
اس موقع پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف سے کوئی فائدہ لیا ہے نہ لوں گا، ان سے رابطہ صرف جمہوریت کیلئے تھا۔ انکا کہنا تھا کہ تعلقات وہ ہوتے ہیں جس میں رابطے بر قرار رہیں ،بھائی سے بھی چار سال تعلقات نہ ہوں تو اسے فون کریں تو وہ بھی فون نہیں اٹھائے گا۔اس موقع پر پی پی پی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی انکے ساتھ موجود تھے ۔انکا کہنا  تھا کہ ملک میں صرف بائیں بازو کی سیاست رہی تو برا ہوگا، خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں سیاسی سر گر میان کر رہا ہوں۔ عمران خان کے بارے  میں آصف  علی زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر سیاسی آدمی ہیں اور وہ فل ٹاس کھیل رہے ہیں نو بال پرآئیں گے تو دیکھیں گے۔