سعودی توانائی کمپنی کا 8 بڑے بینکوں کے ساتھ 6.56 ارب ریال کا معاہدہ

سعودی توانائی کمپنی کا 8 بڑے بینکوں کے ساتھ 6.56 ارب ریال کا معاہدہ

ریاض:  سعودی توانائی کمپنی نے 8 بڑے بینکوں کے ساتھ 6.56ارب ریال مالیت پر مشتمل اپنی تاریخ کا سب سے بڑا  معاہدہ کر لیا۔


سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 8بڑے عالمی بینک بغیر کسی ضمانت کے سعودی کمپنی کے منصوبوں کو سرمایہ فراہم کرینگے۔ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین زیاد الشیحہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا   کہ سعودی بجلی کمپنی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی سب سے بڑی اور دنیا   کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

ٹوکیو مٹشوبشی بنک، یو ایف جی لمیٹڈ، مٹشوی سومیتو  بینکنگ کمپنی، میزوہو   لمیٹڈ   بینک، ایچ ایس بی سی ،  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ  بینک، نیٹکسس بنک، سٹی بنک اورابوظہی بنک وَن سے سعودی کمپنی کا معاہدہ ہوا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source