بحری جہازوں پر مزید حملوں کا خدشہ ، خبردار کر دیا گیا

بحری جہازوں پر مزید حملوں کا خدشہ ، خبردار کر دیا گیا

لندن:برطانوی حکومت اور بحری تجارتی حکام نے ایک انتباہی بیان جاری کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے یمن کے ساحل سمندر سے گذرنے والے مال بردار بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت وارننگ جاری کردی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ یمن کی باب المندب اور خلیج عدن بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے اور وہاں سے گذرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے بارود سے لدی کشتیوں یا راکٹوں سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
برطانوی حکومت کی طرف سے یہ وارننگ اس وقت جاری کی گئی ہے کہ باب المندب کے جنوبی داخلی راستے پر دو مال بردار بحری جہازوں کو خود کش بمبار کشتیوں سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہیں۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس ناکام کوشش کے بعد ایک بار پھر دہشت گرد اور تخریب کار عناصر کی طرف سے مال بردار جہازوں کونشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔ آنے والے دنوں میں ان بندرگاہوں سے گذرنے والے جہازوں کو مزید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں.