کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران آج منفی رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے دوران منفی رجحان رہا اور ایک وقت پر 100 انڈیکس میں ساڑھے آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 43 ہزار500 پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں ایک ہزار 50 پوائنٹس کی کمی رہی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔