سعودی عرب :اب روبوٹ مکانات تعمیر کریں گے

سعودی عرب :اب روبوٹ مکانات تعمیر کریں گے

جدہ:سعودی عرب نے ایک آسٹریلوی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت اب روبوٹ عمارتوں کی تعمیر میں حصہ لیں گے۔


تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے آسٹریلوی کمپنی 'Fastbrick Robotics' مکانات کی تعمیر کرنے میں مدد دینے والے 100 روبوٹ فراہم کرے گی۔سعودی وزارت ہاﺅسنگ چین اور کوریا سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں سے معاہدے کررہی ہے تاکہ ملک بھر میں سستی اور معیاری رہائش گاہیں تعمیر کرکے شہریوں کے حوالے کی جاسکیں۔

سعودی حکومت آئندہ پانچ سالوں کے دوران 15 لاکھ گھروں کی تعمیر کرے گی جس کی لاگت کا تخمینہ 100 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کمپنی کاHadrian X روبوٹ صرف چند دنوں میں ایک آزمائشی تعمیر کو مکمل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے۔