گوگل ڈیفالٹ سرچ انجن رہنے پر ایپل کو 3 ارب ڈالر دے گا

نیویارک: ٹیکنالوجی کی دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ”گوگل “ مایہ ناز ارمریکی کمپنی ”ایپل “ کو 3 ارب ڈالر دے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایپل پر بدستور ڈیفالٹ سرچ انجن رہنے کے لیے گوگل اسے 3 ارب ڈالر دےگا۔

گوگل نے 2014 میں ایپل کو اسی لائسنس کے لیے 1 ارب ڈالر ادا کیے تھے۔اتنی زیادہ رقم ادا کرنے کا مطلب ہے کہ آئی او ایس صارفین کی طرف سے بھی گوگل کو اچھی خاصی آمدن ہو رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایپل کی سروسز کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ اگر وہ سروسز کے لیے ہی اپنی الگ کمپنی بنائے تو یہ فوربز 500 میں شامل ہوگی۔
آئی او ایس صارفین اگرچہ خود ہی ڈیفالٹ سرچ انجن کو تبدیل کر سکتے ہیں لیکن بہت کم لوگ گوگل کی بجائے کوئی دوسرا سرچ انجن استعمال کرتے ہیں۔ گوگل کی موبائل سرچ کی آمدن کا 50 فیصد آئی او ایس صارفین کا مرہون منت ہے۔شروع دن سے ہی گوگل ایپل کے آئی فونز پر ڈیفالٹ سرچ انجن ہے۔ آئی او ایس 6 تک تو یوٹیوب اور گوگل میپس آئی فون اور آئی پیڈ کی ہوم سکرین پر بھی تھے۔ اس کے بعد ایپل نے انہیں اپنی ایپس سے بدل دیا۔