بھارتی ہندو وزیر کی حج کرنےکی خواہش

بھارتی ہندو وزیر کی حج کرنےکی خواہش

کوچی :بھارتی ریاست کوچی کے وزیر زراعت اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ایم اے بے بی نے کہا ہے کہ اگر زندگی نے انھیں موقع دیا تو وہ ضرور حج ادا کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کوچی کے وزیر زراعت اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ایم اے بے بی نے کہا ہے کہ حج ایک عظیم فریضہ ہے جو اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،مجھے زندگی میں مکہ مکرمہ جانے کا موقع ملا تو وہاں جاکر ضرور حج اداکرونگا۔ایم اے بے بی کوچی ایئر پورٹ کے قریب واقع حج کیمپ پہنچے۔ جہا ں انہوں نے عازمین حج کے ہمراہ تربیتی پروگرام میں حصہ لیا اور حج سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

بے بی نے کہا کہ حج ایک عظیم فریضہ ہے جو اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔میرا برسوں کا خواب ہے کہ میں مکہ مکرمہ جا کر حج ادا کروں۔