دبئی میں 24اگست سے انتہائی بڑی سیل شروع ہو گی

دبئی میں 24اگست سے انتہائی بڑی سیل شروع ہو گی

دبئی : دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں 24 سے 26 تاریخ تک انتہائی بڑی کلیئرنس سیل لگنے والی ہے جس میں پچاس سے زائد بڑے برانڈشریک ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ایک ایسی سیل لگنے والی ہے جس کے لیے دنیا بھر سے شاپنگ کے شائقین یقینا دبئی کا رخ کریں گے۔ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں اگست کی 24 سے 26 تاریخ تک انتہائی بڑی کلیئرنس سیل لگنے والی ہے جس میں پچاس سے زائد بڑے برانڈز پر 80 فیصد تک ڈسکاونٹ میسر ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ سیل ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے زابیل ہال نمبر 12 اور 3 میں صبح گیارہ بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہے گی اور وہاں جو آفرز دی جائیں گی وہ دبئی کے کسی بھی مال یا سٹور پر دستیاب نہیں ہوں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ ڈسکاونٹ کپڑے ، جیولری ، کاسمیٹیکس ، سکن کیئر پراڈکٹس ، جوتے ، بیگ ، خوشبویات اور ان دیگر مصنوعات پر دیا جائے گا جو کہ خواتین گاہکوں کی دلچسپی کا سب سے بڑا مرکز ہیں۔
ابھی یہ حیران کن آفر ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ہر تین سو درہم کی خریداری پر آپ کو ایک ٹکٹ بھی دیا جائے گا جس میں پانچ ہزار درہم کا نقد انعام یا پھر رینالٹ کولیوز کی دو شاندار گاڑیاں آپ جیت سکتے ہیں۔