جلالپور بھٹیاں: سیلابی ریلے نے قریبی گاﺅں میں تباہی مچا دی

جلالپور بھٹیاں: سیلابی ریلے نے قریبی گاﺅں میں تباہی مچا دی

جلالپور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں) دریا چناب میں حالیہ سیلابی ریلے سے محمود پور کے ملحقہ گاؤں ٹھٹھہ شیخاں کی بستی ملیامیٹ ہو گئی ہے ۔

بستی کے ذیادہ تر لوگوں کا پیشہ زراعت ہے سیلابی ریلے میں دریا کے بہت زیادہ کٹاؤ سے کسانوں کی ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور دھان کی فصل دریا برد ہو گئی ہے۔ایک طرف تو لوگ بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہیں دوسری طرف کسان زرعی اراضی دریا برد ہونے سے بے روز گار ہوگئے ہیں ۔

حالیہ سیلابی ریلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نہ ہی ریڈ الرٹ جاری ہوا اور نہ فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی امداد بھی نہیں کی جا رہی لوگ کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار بیٹھے ہیں اہل گاؤں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دریا چناب کے کنارے ناکو بنائے جائیں تاکہ دریا کے زمینی کٹاو سے بچا جا سکے ۔