بھارتی سابق کرکٹر سدھو پاکستان پہنچ گئے

بھارتی سابق کرکٹر سدھو پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: نوجوت سنگھ سدھو کی آج رات نامزد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: بھارتی سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستانپہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے ہیں ان کی آج شام 5 بجے تک اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کی آج رات نامزد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے متوقع وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 3 بھارتی سابق کرکٹرز کو دعوت دی گئی تھی تاہم کپل دیو اور سنیل گواسکر نے ذاتی مصروفیات کے باعث آنے سے معذرت کی ۔

دوسری جانب سدھو نے بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے اس تقریب میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز کا باعث قرار دیا۔