سدھو بھارت سے عمران خان کیلئے ”کشمیری شال “ کا تحفہ لے کر آئے

سدھو بھارت سے عمران خان کیلئے ”کشمیری شال “ کا تحفہ لے کر آئے
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : مایہ ناز بھارتی کامیڈین ، صوبائی وزیر سیاحت اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آگئے ہیں ، نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کے لیے کشمیری شال کا تحفہ بھی لائے ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے واہگہ بارڈر کراس کیا تو ان کے ہاتھ میں ایک گلابی رنگ کا شاپنگ بیگ بھی تھا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اس شاپنگ بیگ اور عمران خان کے لیے تحفے کے حوالے سے سوال پوچھا تو سدھو نے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے لیے کشمیری شال کا تحفہ لے کر آئے ہیں۔

سدھو نے بتایا کہ انہیں خود بھی کشمیری شال پسند ہیں اس لیے وہ عمران خان کیلئے بھی یہی تحفہ لے کر آئے ہیں لیکن انہیں سیزن نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شال ڈھونڈنے میں بڑی مشکل پیش آئی۔