رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

05:01 PM, 17 Aug, 2018

کراچی: رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز سندھ نے کورنگی، سولجر بازار، ملیر سٹی اور جمشید کوارٹر کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی، سولجر بازار اور ملیر سٹی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے نعمان احمد عرف مانے، محمد احسان اعوان عرف شانوں، انور زیب عرف گلو اور عظیم خان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جمشید کوارٹر کے علاقے سے چوری کے سامان کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالواحد کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں