عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے

عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے 176 ووٹ لیے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

ملک کے 22 ویں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، نیا قائد ایوان چننے کے لیے ایوان دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا، اراکین نے وزارتِ عظمیٰ کے امیدواروں عمران خان اور شہبازشریف کو ووٹ ڈال دیے ہیں جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے لابی کو 'اے'  اور ' بی' میں تقسیم کر دیا تھا، لابی 'اے' میں عمران خان کے لیے ووٹنگ کی گئی جبکہ اسپیکر کے بائیں طرف لابی 'بی' میں شہباز شریف کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ 

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین نے وزیر اعظم کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا اور  نشستوں پر بیٹھے رہے جب کہ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی بھی اپنی نشست  پر  بیٹھے رہے، شہبازشریف خود چیئرمین پی پی بلاول بھٹو   کو منانے گئے مگر انہوں نے شہباز شریف کی بات نہ مانی اور  ان سے معذرت کرلی۔