ملک کی لوٹی دولت واپس لاوں گا، کسی ڈاکو این آر او نہیں ملے گا ،عمران خان کا پہلا خطاب

ملک کی لوٹی دولت واپس لاوں گا، کسی ڈاکو این آر او نہیں ملے گا ،عمران خان کا پہلا خطاب

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں قوم کوبڑی خوشخبری سنا دی انہوں نے کہا جو پیسہ ملک سے باہر گیا ہے وہ واپس لا کر دوں گا ،ان کا کہنا تھا کسی ڈاکو کو کوئی این آر او نہیں دیا جا ئیگا ۔

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وہ تبدیلی لائینگے جو عوام 70سال سے انتظار کر رہی تھی، ﷲنے مجھے تبدیلی لانے کا موقع دیا ہے، میرا باپ کوئی سیاست میں نہیں تھا اور نہ ہی میں کسی ملٹری ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار ہوں، اب اس ملک میں کڑا احتساب لاﺅنگا،  ملک میں ایسا نظام لاﺅں گا جس سے ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک نہیں مانگنی پڑے گی، ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائینگے۔ایسا پاکستان بنائیں گے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہو گا۔

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ اللہ کے سامنے وعدہ کرتے ہیں کہ ملک کو  برے حال تک پہنچانے والوں کا سخت احتساب کریں گے۔  کسی ڈاکو  کو  این آر او  نہیں ملے گا۔ بائیس سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں کسی ڈکٹیٹر کی گود میں نہیں پلا۔ نہ میرا والد سیاست میں تھا نہ ہی مجھے سیاست کا تجربہ تھا۔ میں ایک آدمی کو کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔ میں بائیس سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قاعد اعظم محمد علی جناح میرے رہنما تھے۔ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ جو لوگ ملک سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک لے گئے تھے وہ واپس لاﺅں گا۔پچھلے سالوں میں جو قرضہ چڑھایا ہے ان کا سخت احتساب کریں گے کہ کیسے انہوں نے ہمارے بچوں کا مستقبل ضائع کیا۔