چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

لاہور : پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں پاکستان کو درپیش چیلنجز پر جلد از جلد قابو پانے اور ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔  یاد رکھیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 176ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں جبکہ شہبازشریف نے 96 ووٹ حاصل کیے ہیں-