انتخابات میں دھاندلی کے جوابات نہ ملے تو تحریک چلائیں گے:شہباز شریف

انتخابات میں دھاندلی کے جوابات نہ ملے تو تحریک چلائیں گے:شہباز شریف
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ دھاندلی کی وجہ سے ہم جشن آزادی نہیں منا سکے ، چترال سے کراچی تک گیارہ بجے آر ٹی ایس سسٹم بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران انتخابی دھاندلی پر احتجاج کرتے ہوئے خطاب کیا کہ یہ کیسا الیکشن تھا جس کے نتائج آنے میں تین دن لگ گئے ۔

انھوں نے کہا کہ پوری قوم نے الیکشن کو مسترد کر دیا ہے ، انتخابات میں دھاندلی کا آزادانہ آڈٹ کرایا جائے ، سوالوں کے جوابات ملنے تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ سپیکر نے حقوق نہ دیئے تو اپنی بات کو سڑکوں پر آ کر کہیں گے ، خان صاحب دھاندلی ثابت ہوئی تو آپ کیا کریں گے ، یہ کیسا الیکشن تھا جہاں فارم پندرہ نہیں دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ سوالات کے جوابات نہ آئے تو تحریک چلائیں گے ، یہ کیسا الیکشن تھا جہاں ووٹونگ کی رفتار کو سست کیا گیا ، سپیکر صاحب آپ کو ہمارے حقوق کا راستہ اپنانا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نواز شریف کے دور میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار ، مہنگائی میں کمی اور ترقی کے گراف اوپر گئے , نواز شریف کی دور میں بلوچستان کی ترقی کے دروازے کھولے گئے ، اپنا حق مانگیں گے ، ایوان پر لعنت یا حملہ نہیں کریں گے۔