عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں ، عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے:بلاول بھٹو

عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں ، عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے:بلاول بھٹو
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح انتخابات کے نتائج کو تین روز تک روکا گیا وہ قابل شرم ہے, عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر تقریر کے دوران کہا کہ قوم کے حقوق ، جمہوری روایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کو تین روز تک روکا گیا جو کہ قابل شرم اقدام ہے ، انتخابات کے روز پیپلزپارٹی کے 32 کارکنوں کی جانیں گئیں ، میں اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو شہید اور شہید کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے عمران خان انتہا پسندی اور انتقامی سیاست کو ہمیشہ کے لیےدفن کر دیں گے ۔