دبئی ایمنسٹی اسکیم:عید کی چھٹیوں کے دوران تما م سینٹرز بند رہیں گے

دبئی ایمنسٹی اسکیم:عید کی چھٹیوں کے دوران تما م سینٹرز بند رہیں گے

دبئی:متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی چھٹیوں کی وجہ سے متاثرہ لوگ ایمنسٹی اسکیم سےفائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، حکومت نےعید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان    17 سے 26 اگست تک کر رکھا ہے،عید کی چھٹیوں کے دوران تما م سینٹرز بند رہیں گے-

یادرہے کہ یکم اگست سے شروع ہونے والی ایمنسٹی اسکیم31اکتوبرجاری   رہے گی، اس اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو قانونی طور پر رجسٹر کروالیں یا ملک کو چھوڑدیں ان کو ہر قسم کے جرمانے سے استثنا ملے گا۔ مگر عید کی چھٹیوں کیوجہ سے وہ اس اسکیم سے فوری فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے اور انہیں 26 اگست تک انتظار کرنا ہو گا۔