اڑھائی سالہ سزا ختم،پی سی بی نے شرجیل خان کو طلب کرلیا

اڑھائی سالہ سزا ختم،پی سی بی نے شرجیل خان کو طلب کرلیا

لاہور: پی ایس ایل کے پہلے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار رہنے والے شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بحالی پروگرام کیلئے آئندہ ہفتے طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل خان کی سپاٹ فکسنگ کیس میں اڑھائی سالہ پابندی 10 اگست کو ختم ہو چکی ہے، وہ لیگل اور انسداد بدعنوانی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے بحالی پروگرام کا طریقہ کار طے کریں گے۔بحالی پروگرام کے دوران شرجیل خان کو غلطی کا اعتراف کرنا ہوگا۔

شرجیل خان بحالی پروگرام کے تحت نوجوان کرکٹرزکو بدعنوانی سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے اس کے نقصانات سے بھی آگاہ کریں گے اورایسا کرنے پر ہی شرجیل دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل بن سکتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے شرجیل خان نے پی سی بی کو کھیل میں واپسی کے لئے بحالی پروگرام فراہم کرنے کے حوالے سے خط بھی لکھا تھا۔