ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا
شیڈول بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.31 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، اسٹیٹ بینک۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 55 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 57 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملنے پر زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 53 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.26 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.31 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔