احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں, چیئر مین نیب

احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں, چیئر مین نیب
Image Source: File Photo

اسلام آباد: چیئر مین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔


 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کے دوران کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

 

اس موقع پر چئیرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ نیب کو مختلف افراد کی جانب سے 1 لاکھ 56 ہزار 858 شکایات موصول ہوئی، اب تک 1249 کرپشن کے مقدمات احتساب عدالتوں میں دائر کیے گئے ہیں۔

 

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ قوم سے لوٹے گئے 326 ارب روپے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔