بھارت نے جنگ مسلط کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، شیخ رشید

بھارت نے جنگ مسلط کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، شیخ رشید
کیپشن: Image Source: File Photo Of Twitter Account

لندن: شیخ رشید نے کہا   ہے کہ کشمیر کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ جدوجہد کرنے والے دہشتگرد نہیں ہوتے وہ آزادی کے لیے لڑنے والے مجاہد ہوتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر ریلوے شیخ رشید نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کا پیغام واضح ہے، کشمیر کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والا غدار ابن غدار ہو گا۔

 

شیخ رشید نے کہا  کہ بھارت میں رہنےوالےمسلمان خوفزدہ ہیں، کشمیری عوام خوراک اور ادویات سے بھی محروم ہیں۔ پاکستانی عوام کشمیریوں بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 72 سال سے وادی کے شہری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر نے کہا  کہ جدوجہد کرنے والے دہشتگرد نہیں ہوتے وہ آزادی کے لیے لڑنے والے فریڈم فائٹر ہوتے ہیں۔ اب جو بھی فیصلہ ہو گا وہ فریڈم فائٹر کا  ہی ہو گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے متحد ہو کر اپنے کردار کا مظاہرہ کرنا ہے۔ مسلمانوں کو ٹارگٹ بنایا کیا جا رہا ہے۔ متحد ہو کر سب مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں۔پاکستان بھارت کے ساتھ  دوستانہ ماحول چاہتا ہے۔ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

 

پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری مجبور ہے کہ بھارت میں مسلمان بھی بستے ہیں، ملکی دفاع کرنے کے ہم پابند ہیں۔ ہم کسی گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں ڈرتے۔