الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ
کیپشن: Image Source: ECP Website

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر فعال ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، دو ممبران کے بعد چیف الیکشن کمشنر بھی ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق،  الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ 2 ممبران کے بعد چیف الیکشن کمشنر بھی ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں، سردار رضا خان دسمبر کے پہلے ہفتے میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے 45 روز تک نئے چیف کی تعیناتی ضروری ہے، الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھ کرصورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے بھی وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف میں مشاورت لازمی ہے۔ دونوں میں عدم اتفاق پر یہ معاملہ بھی پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران 7 ماہ سے تعینات نہیں ہوسکے، الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی تاحال ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔