کراچی کے سٹیک ہولڈرز کا ایک ساتھ بیٹھنا خوش آئند ہے،  شبلی فراز

کراچی کے سٹیک ہولڈرز کا ایک ساتھ بیٹھنا خوش آئند ہے،  شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی کے اسٹیک ہولڈرزکا ایک ساتھ بیٹھنا اچھی خبرہے، کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے جس کے مسائل حل کرنابہت ضروری ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کی صورتحال بہت خراب ہوگئی تھی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی مفادپرسب متحدہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارکو وزیراعلی پنجاب بنانا وزیراعظم کافیصلہ ہے عثمان بزداربھی نیب میں پیش ہو ئے کسی کوکوئی پریشانی نہیں ہوئی، عثمان بزدارپرصرف الزام ہے کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے آصف زرداری کی پیشی پرلاہوروالی صورتحال نہ ہو،جلسے جلوس کےساتھ پیشی پرآنےکامطلب دباﺅ ڈالناہے۔