کورونا وائرس'ملک بھر میں مزید 7افراد چلے بسے ، اموات 6175 ہو گئیں

کورونا وائرس'ملک بھر میں مزید 7افراد چلے بسے ، اموات 6175 ہو گئیں

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کی مہلک وباسے مزید 7افراد دم توڑ گئے ، مجموعی اموات 6175ہو گئیں ،488نئے کیسز رپورٹ ہونے سے  متاثرین کی تعداد 2لاکھ 89ہزار 215ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے488نئے کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد13ہزار953 ہے،269087 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22ہزار 448 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،771مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ89 ہزار215اور 6 ہزار 175 اموات ہوئیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب95ہزار447، خیبرپختونخوا35ہزار215، اسلام آباد15ہزار390، آزادکشمیر 2ہزار 184، گلگت بلتستان2ہزار502 اور بلوچستان میں 12ہزار295کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 182، سندھ میں 2 ہزار 322، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 61 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں اور 141 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔