نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی عام انتخابات 17 اکتوبر کو منعقد کرانے کی تصدیق

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی عام انتخابات 17 اکتوبر کو منعقد کرانے کی تصدیق

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے عام انتخابات 17 اکتوبر کو منعقد کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 19 ستمبر کو منعقد کیے جانے تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث انتخابات میں 4 ہفتے تاخیر کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن کے محفوظ اور قابل رسائی انتخابات کے مقاصد کے حصول کے لیے انتخابات کی نئی تاریخ 17 اکتوبر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس تاخیر سے سکول کھلنے سے قبل آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مزید وقت دینا ہے لہذا انہیں انتخابات کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ زیادہ موزوں لگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس آئندہ کچھ وقت تک ہمارے ساتھ رہے گا اور مسلسل انتخابات آگے بڑھانے سے رکاوٹ کا خطرہ کم نہیں ہو گا اس لیے وہ دوبارہ انتخابات کی تاریخ تبدیل نہیں کریں گی، یہی وجہ ہے کہ ایڈوانس ووٹنگ کا عمل 3 اکتوبر سے شروع کیا جائے گا۔