سعودی عرب میں خاتون سیاح کو ہراساں کرنے پر 6 افراد گرفتار، کتنے سال قید ہو سکتی ہے؟ 

سعودی عرب میں خاتون سیاح کو ہراساں کرنے پر 6 افراد گرفتار، کتنے سال قید ہو سکتی ہے؟ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں غیر ملکی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ 
غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیوز نے پبلک پراسیکیوشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکی خاتون سیاح کی گاڑی کو گھیر لیا اور اس پر فقرے کسے اور اشاروں کے ذریعے ہراساں کیا۔ 
واقعے کی اطلاع ملنے پر مذکورہ افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کی گئیں جس دوران انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور انہیں 10 سال سے زائد قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ 
واضح رہے کہ سعودی عرب نے مئی 2018ءمیں خواتین کو حراساں کرنے سے متعلق قانون سازی کرتے ہوئے ایسے واقعات میں 5 سال سے زائد قید کی سزا اور 3 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزائیں تجویز کی تھیں جبکہ مملکت میں 2017ءکے بعد سے خواتین کے حقوق سے متعلق بہت کام کیا جا رہا ہے۔