حاملہ ہوں اور نہ ہی پلاسٹک سرجری کروائی ہے ، برٹنی سپیئرز

حاملہ ہوں اور نہ ہی پلاسٹک سرجری کروائی ہے ، برٹنی سپیئرز

امریکی گلوکارہ برٹنی سپئرز نے کہا ہے کہ نہ تو میں حاملہ ہوں اور نہ ہی میں نے جسم پر کوئی پلاسٹک سرجری کرائی ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے سوشل میڈیا پر اپنی عریاں تصاویر کی وضاحت کردی ۔ 

برٹنی سپیئرز نے اپنے مداحوں کے لئے اپنی عریاں تصاویر کی نمائش پر کہا ہے کہ نہ تو وہ حاملہ ہیں اور نہ ہی انہوں نے جسم کے کسی حصے پر کوئی  پیوند کاری کی ہے ۔ 

یا د رہے کہ برٹنی سپیئرز کی  ٹاپ لیس تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور ان پر طرح طرح کے تبصرے کئے جارہے تھے 

39 سالہ برٹنی سپیئرز کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ انہوں نے اپنے جسم کو پرکشش بنانے کے لئے پلاسٹک سرجری کرائی ہے ۔

 برٹنی سپیئرز نے سوشل میڈیا پر اپنے طویل پیغام میں کہا کہ میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اپنی عریاں تصاویر اس لئے اپ لوڈ کی تھیں کہ جو لوگ میرے بارے میں طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں ان کو یقین آجائے کہ میں حاملہ نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کوئی پلاسٹک سرجری کرائی ہے ۔ 

  ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے گرمی کے دنوں میں لوز شرٹ پہن کر ڈرائیو کی تو اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ میں حاملہ ہوں یا میں نے کوئی پلاسٹک سرجری کرائی ہے ۔