حب میں افسوسناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 7 افراد زخمی  

Tragic accident in Hub, 5 people including women and children killed, 7 injured
کیپشن: فائل فوٹو

حب: بلوچستان کے علاقے حب میں نورانی کراس کے قریب ہائیروف اور کوسٹر میں تصام سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور دونوں گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایمبیولینسوں کے ذریعے حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جاں بحق اور زخمی افراد شاہ نورانی سے واپس کراچی جا رہے تھے۔ دونوں گاڑیوں کے درمیان حادثہ شاہ نورانی کراس کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کراچی کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔