خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر طالبان بارے فیصلہ کریں گے:فواد چوہدری 

Fawad Chaudary,Pakista Ministers

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر طالبان سے متعلق فیصلہ کریں گے،افغانستان بارے  فیصلہ تنہا نہیں کرنا چاہتے۔

فواد چوہدری نے افغان ایشو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی  عالمی رہنماؤں سے  رابطے  میں ہیں ، اشرف غنی سے کہا تھا آپ اکیلے حکومت نہیں کر پائیں گے،وزیراعظم عمران خان نے جلسہ میں اشرف غنی سے کہا تھا دیگر رہنماؤں کو ساتھ ملائیں لیکن شاید ان کا ایجنڈا کچھ اور تھا ۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا ہے ،پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ افغانستان میں ہونے والی تبدیلی میں کوئی خون خرابہ نہیں ہوا ،اس کے علاوہ افغانستان میں موجود گروہوں سے رابطے میں ہیں تاہم طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ترک صدر سے افغان صورتحال  پر تفیصلی بات ہوئی ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے عالمی رہنماؤں سے  رابطے ہیں،چاہتے ہیں خطے کے دیگر ممالک کیساتھ مل کر طالبان بارے فیصلے کریں ۔