سرکاری ملازمین کام پر واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، طالبان

سرکاری ملازمین کام پر واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، طالبان
سورس: file photo

کابل : طالبان نے سرکاری ملازمین سے کہا ہے کہ تمام ملازمین معمول کی زندگی کا اعتماد کے ساتھ آغاز کریں اور کام پر واپس آ جائیں، انہیں ان کی تنخواہیں دی جائیں گی اور کچھ نہیں کہا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے دو دن بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے، ان کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا ہے کہ کابل میں حالات معمول پر آرہے ہیں، کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

طالبان  کی طرف سے کہا گیا ہے کہ خواتین سمیت تمام ملازمین معمول کی زندگی کا اعتماد کے ساتھ آغاز کریں اور کام پر واپس آ جائیں، انہیں ان کی تنخواہیں دی جائیں گی اور کچھ نہیں کہا جائے گا۔