انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد ایک بار پھر بحال ہونے لگی ہے اور آج اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے مسلسل گراوٹ کا شکار ڈالر ایک بار پھر قدر بحال کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور روپے کے مقابلے میں 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 214 روپے 50 پیسے کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ 28 جولائی 2022 کو انٹربینک میں امریکی ڈالر 239.94 روپے کی بلند ترین شرح پر ٹریڈ ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور گزشتہ روز اس حوالے سے ملا جلا رجحان رہا۔ 
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 213.90 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے اضافے کے بعد یہ 213 پر ٹریڈ کرتا رہا۔ 

مصنف کے بارے میں