آئی سی سی رینکنگ، بلے بازوں میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار

آئی سی سی رینکنگ، بلے بازوں میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بلے بازوں کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے، امام الحق دوسرے، ریسی وینڈرڈوسن تیسرے، کوینٹن ڈی کوک چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، روہت شرما چھٹے، راس ٹیلر ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں، جونی بیرسٹو نوویں اور ایرون فنچ 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 

ون ڈے انٹرنیشنل باؤلرز میں ٹرینٹ بولٹ کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ جسپریت بمرا دوسرے، جوش ہیزل ووڈ تیسرے، مجیب الرحمن چوتھے، شاہین آفریدی پانچویں، میٹ ہینری چھٹے، محمد نبی ساتویں، مہدی حسن آٹھویں، راشد خان نوویں اور مستفیض الرحمن 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ محمد نبی دوسرے، راشد خان تیسرے، سکندر رضا چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، کولن ڈی گرینڈہوم چھٹے، ذیشان مقصود ساتویں، مہدی حسن آٹھویں، کرس ووکس نوویں اور عماد وسیم 10 ویں نمبر پر ہیں۔

مصنف کے بارے میں