فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے: سینیٹر مشتاق احمد

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے: سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے رہنماءاور سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے سب چیزیں جڑی ہوئی ہیں اور دوسری طرف فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد بجلی کا بل ایوان میں لے آئے اور کہا کہ یہ ایک خاتون کا بل ہے جس میں بجلی کی قیمت 700 کچھ روپے ہے لیکن بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں ساڑھے سات ہزار روپے شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل میں 11قسم کے ٹیکس لگائے گئے ہیں، حکومت کے ایسے اقدامات ہمارے لئے ناقابل برداشت ہیں جبکہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے سات روپے تک اضافے کے اقدام کی بھی پرزور مذمت کرتا ہوں کیونکہ اس سے عوام پر بہت زیادہ بوجھ پڑے گا۔ 

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، جب گزشتہ حکومت گئی تو ڈالر 171 روپے اور پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا۔

مصنف کے بارے میں