پی ٹی آئی قیادت بیانات کے حوالے سے مسلسل حدیں پار کر رہی ہے: خواجہ آصف

پی ٹی آئی قیادت بیانات کے حوالے سے مسلسل حدیں پار کر رہی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت بیانات کے حوالے سے مسلسل حدیں پار کر رہی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت ہوئی لیکن ہیلی کاپٹر سانحہ پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی ۔ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر پوری قوم غمزدہ تھی ۔ سوشل میڈیا منفی مہم پر عمران خان نے خاموشی اختیار کی ۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا ، پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر نے تشدد نہ ہونے کی تصدیق کی ۔ ہماری حکومت سیاسی انتقام لینے پر یقین نہیں رکھتی ۔ عمران خان اقتدار جانے کے بعد حواس کھو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیے ، پی ٹی آئی نے ملکی سیاست کی 75 سالہ تاریخ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ۔

مصنف کے بارے میں