شہباز گل کے متنازعہ بیان پر پی ٹی آئی میں تقسیم کھل کر سامنے آگئی

شہباز گل کے متنازعہ بیان پر پی ٹی آئی میں تقسیم کھل کر سامنے آگئی

لاہور: شہباز گل کے متنازعہ بیان کی حمایت کریں یا مخالفت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں تقسیم کھل کر سامنے آگئی ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کھل کر مخالفت کر دی ، کہتے ہیں شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ، بیان قابل قبول نہیں ، قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی شہباز گل کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیدیا ۔ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر سے شہباز گل کے بیان کی حمایت سے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا ، ایبسولیوٹلی ناٹ ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو فوج مخالف ثابت کرنے کیلئے ملک سے نہ کھیلا جائے ، شہباز گل پر تشدد کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں ۔ اسد عمر نے بھی واضح کر دیا کہ پی ٹی آئی کو فوج مخالف مہم سے جوڑنا سازش ہے ، پی ٹی آئی نے کوئی مہم نہیں چلائی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی شہباز گل کے بیان کی مشروط مخالفت کی ہے لیکن ان کی جانب سے کھل کر حمایت یا مخالفت کرنے سے تاحال گریز کیا جا رہا ہے ۔

مصنف کے بارے میں