اس تصویر میں کون سی چیز انوکھی لگ رہی ہے؟

اس تصویر میں کون سی چیز انوکھی لگ رہی ہے؟

کیا آپ خودکو ذہنی طور پر تیز سمجھتے ہیں اور کسی بھی پہیلی کو بہت تیزی سے حل کرسکتے ہیں؟ اگر ہاں اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟

ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر اس تصویر میں چھپی غیر معمولی چیز کو پکڑنے کی کوشش میں متعدد افراد نے اپنے سروں کو پکڑ لیا۔ایک ویب سائٹ Pelle Cass میں اس تصویر کو شائع کیا گیا اور جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں متعدد افراد ایک پارک میں کھیل رہے ہیں مگر پھر بھی اس میں ایک گڑبڑ یا غیرمعمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔

کیا آپ اس گڑبڑ یا غیر معمولی چیز کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکے؟اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس میں موجود تمام افراد کے پیروں کو دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ حیران کن طور پر سب کا ایک پاﺅںآگے اور ایک پیچھے کی جانب ہے ۔

یہ حیران کن ہے کہ درجنوں افراد کا دایاں یا بایاں پیر بیک وقت آگے پیچھے ہو اور وہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوجائے ایسا ہونا لگ بھگ ناممکن ہے۔مگر ایسا کیسے ہوا؟ تو اس کا جواب ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ اس مقام کی کچھ وقت تک متعدد تصاویر لی گئیں اور اسٹوڈیوز میں واپس جاکر ان میں سے لوگوں کا انتخاب کرکے انہیں ایک تصویر میں اکھٹا کردیا گیا۔

ویب سائٹ کے بقول ہم نے کسی چیز کو تبدیل نہیں کیا اور نہ ہی کسی شخص کو اپنی جگہ سے ہٹایا، بس یہ فیصلہ کیا کہ کس کو تصویر میں رہنا چاہئے اور کس کو نکال دینا چاہئے۔یہ ویب سائٹ اس طرح کی تصاویر کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے جس میں عوامی زندگی کو ایک منفرد ڈھنگ سے پیش کیا جاتا ہے۔